بہت سے افراد انگریزی سیکھنا چاہتے ہیں لیکن پریکٹس کیلئے کوئی شخص نہیں ملتا۔ اگر دوستوں سے بات کرنے کی کوشش کریں تو پنجابی میں جواب آتا ہے ”وڈا انگریز رہندا نئیں، چپ کر جا“۔ یہ بات تحقیقات سے واضح ہو چکی ہے کہ جب تک زبان بولیں گے نہیں ایک خاص سطح کی روانی حاصل نہیں ہوگی۔ آج کے اس انٹرنیٹ کے دور میں بہت سی ایپلیکیشنز ایسی ہیں جہاں لوگ گھنٹوں انگریزی میں بات کر سکتے ہیں۔ جو سوالات میں آپ سے شیئر کرتا رہتا ہوں وہ آپ ان لوگوں سے پوچھیں جو ان ایپلیکیشنز پر آپکا انتظار کر رہے ہیں۔ اور پھر دیکھیں کہ وہ آپکو کس طرح جواب دیتے ہیں۔ ایپلیکیشنز کی تفصیلات نیچے دی جارہی ہے۔