اس سبق میں بچے کو بتائیں کہ وہ اپنے ارادے یعنی مستقبل کے منصوبوں کے اظہار کیلئے نیچے دیئے گئے سٹرکچر کو استعمال کر سکتا ہے۔ ارادے کا اظہار تو کئی طریقوں سے ہو سکتا ہے لیکن ہم مرحلہ وار چل رہے ہیں۔ مثلا مجھے کل ایک انہتائی اہم کام کرنا ہے۔ میں کل انتہائی اہم کام کروں گا۔ دونوں ملتے جلتے معنی دے رہے ہیں کیونکہ انکا نتیجہ ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ کال کوئی کام ہونے والا ہے۔ یہاں صرف جذبات اور کہنے کے انداز کا فرق ہے۔ بچے کو 20 کے قریب کام بتائیں باقی اسے خود سوچنے دیں۔ اور پچاس کے قریب فقرے بنوا لیں۔ اگر یہی سٹرکچر کسی سامنے کھڑے بندے کیلئے استعمال کریں تو مطالبہ یا رہنمائی وغیرہ کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔ جیسے ‘تمہیں اب اسے بتانا ہے’۔

Has to/Have to + 1st (V)

He has to learn English.

اسے انگریزی سیکھنی ہے۔

She has to clean it.

اسے اسے صاف کرنا ہے۔

Maria has to pass this exam.

ماریہ نے امتحان پاس کرنا ہے۔

I have to speak English.

مجھے انگریزی بولنی ہے۔

We have to visit these countries.

ہمیں ان ملکوں کا دورہ کرنا ہے۔

You have to stay silent.

تمہیں خاموش رہنا ہے۔

They have to think about it.

انہیں اسکے متعلق سوچنا ہے۔

Don’t have to + 1st Form of Verb

I don’t have to go.
مجھے نہیں جانا۔

You don’t have to eat it again.
تمہیں اسے دوبارہ نہیں کھانا۔

We don’t have to bring him here.
ہمیں اسے یہاں نہیں لانا۔

They don’t have to write it.
انہیں اسے نہیں لکھنا۔

Speaking Activity

Do you have to stay here this night?
کیا تمہیں آج رات یہاں رکنا ہے؟

What do you have to say now?
تمہیں اب کیا کہنا ہے؟

Where do you have to keep it?
تمہیں اسے کہاں رکھنا ہے؟

When do you have to study?
تم نے کب پڑھنا ہے؟

Why do you have to leave that school?
وہ سکول کیوں چھوڑنا ہے تم نے؟