روزمرہ زندگی میں آپ دوسرے لوگوں سے کچھ توقع کرتے ہیں یا کبھی کبھی مفروضہ قائم کر لیتے ہیں کہ یہ کام فلاں شخص کے ذریعے ہی ہوگا۔ تو اس طرح کے فقرات کو آپ اس طرح کہتے ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ امتحان پاس کر لیں یا یہ فرض کیا جاتا ہے کہ آپ مجھے ای میل وقت پر بھیجیں۔
You are supposed to be here in time.
تمہیں وقت پر یہاں ہونا چاہیے۔
She is supposed to clean this room.
اسے یہ کمرہ صاف کرنا چاہیے۔
They are supposed to learn on internet.
انہیں انٹرنیٹ پر سیکھنا چاہیے۔
We are supposed to follow these precautions.
ہمیں ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔
I am not supposed to be here.
مجھے یہاں نہیں ہونا چاہیے۔
Am I supposed to attend that meeting?
کیا مجھے اس میٹنگ میں شرکت کرنی چاہیے؟
It is supposed that you inform her about our next plan.
یہ سمجھا جاتا ہے کہ تم اسے ہمارے اگلے منصوبے کے بارے میں اطلاع دو۔
He is supposed to type the letter instantly.
اسے فوراً خط ٹائپ کرنا چاہیے۔
You are expected to behave politely.
تم سے امید ہے کہ تم مہذب رویہ اختیار کرو گے۔
You are expected to work on improvements.
تم سے توقع کی جاتی ہے کہ تم بہتری پر کام کرو گے۔
روز مرہ زدنگی میں اکثر کچھ چیزیں ہمیں بڑی مایوس کن لگتی ہیں۔ مثلا کسی کا رویہ، کسی کا نتیجہ، کسی کی گفتگو ہمیں مایوس کن لگتی ہے۔ یعنی ہم انکی گفتگو سے مایوس ہو جاتے ہیں۔ یہ دو مختلف فقرات ہیں۔ یعنی تمہارا رویہ مایوس کن ہے۔ اور دوسرا ”میں تمہارے رویے سے مایوس ہوں”۔ انہیں انگریزی میں بھی تھوڑے سے ردوبدل سے کہا جائے گا۔ یہ دونوں ہی اسمِ صفت میں شمار ہوتے ہیں۔