Five Types of Structures

اگر کسی کے پاس لاکھوں الفاظ ہیں ، اچھی ووکیبلری ہے لیکن اس ووکیبلری کو کسی سانچے میں ڈالنا نہیں آتا تو وہ فقرہ نہیں بنا پائے گا۔ ہمارا اردو کا سبجیکٹ ورب اگریمینٹ انگلش سے مختلف ہے۔ انگری میں سب سے پہلے سبجیکٹ آتا ہے اسکے بعد فعل، پھر باقی 3 چیزیں آتی ہیں۔ وہ تین چیزیں کیا ہیں، انکا ذکر نیچے کیا جا رہا ہے۔ 

Subject Verb Agreement

1. S V – Subject Verb [یہ وہ افعال ہوتے ہیں جن کو کسی آبجیکٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔]

She danced. اس نے ڈانس کیا۔

 

2. SVO [ یہاں وہ افعال استعمال ہونگے جن کو ایک آبجیکٹ کی ضرورت ہے]

She is driving a car. وہ کار چلا رہا ہے۔

 

3. SVOO [وہ افعال جن کو دو آبجیکٹس کی ضرورت ہے]

I bought him some books. میں نے اس کیلئے کچھ کتابیں خریدیں۔

 

4. SV + Complement [یہاں اسمِ صفت یا ناؤن فریز استعمال ہونگے جو سبجیکٹ کے بارے میں کوئی کمنٹ کر رہے ہونگے]

She is happy. وہ خوش ہے۔

 

5. SV+ Adverbial [prepositional / adverb] یہاں کوئی ایڈورب یا پریپوزیشنل فریز استعمال ہوگی۔

She danced [nicely]. 

She danced [with her cousin].

Explanation

ایک عام آدمی کیلئے ان فقرات کی وضاحت سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انکے لئے آسان الفاظ میں یہ بات عرض کی جار رہی ہے کہ جب بھی کوئی سبجیکٹ یعنی کام کرنے والا یا جس کے بارے میں معلومات دی جا رہی ہو آجائے تو اسکے بعد فعل آئے گا۔ اب جو افعال پہلے سٹرکچر میں استعمال ہونگے انہیں اِن ٹرانزِٹِو وربز کہتے ہیں۔ مثلا کوئی مر گیا۔ خود مرا، یعنی کسی نے نہیں مارا۔ اگر کوئی مارے گا تو پھر قتل کا لفظ استعمال ہوگا اور پھر سبجیکٹ آبجیکٹ دونوں آئیں گے۔ مزید مثالیں دیکھیں۔

 

1. He slept.

2. She came.

3. They went.

4. They laughed.

5. He smiled.

 

دوسرا اور تیسرا سٹرکچر سمجھنا بہت آسان ہے۔ کیونکہ جب کوئی کام کرنے والا آئے گا تو ہمیں ایسے افعال چاہئے ہونگے جو کسی ایسے شخص کا بتائیں جس پر کام ہو رہا ہے۔ مثلا کوئی کھا رہا ہے تو بتانا پڑے گا کہ کیا کھا رہا۔ 

 

1. He ate [an apple].

2. He gave [me] a book. 

3. I saw [a nurse].

 

چوتھا سٹرکچر اکثر طلباء کو پریشان کوتا ہے کیونکہ کوئی آبجیکٹ ناؤن فریز ہو سکتی ہے اور کوئی کمپلیمنٹ بھی ناؤن فریز ہو سکتی ہے۔ لیکن کمپلیمنٹ کوئی دوسرا تیسرا بندہ نہیں ہوتا بلکہ سبجیکٹ کے بارے میں ہی معلومات دی جا رہی ہوتی ہے۔ مثلا وہ ایک نرس ہے۔ اس میں نرس ہی کی بات ہو رہی ہے۔ جبکہ اوپر ایک شخص نے نرس کو دیکھا ہے۔ کمپلیمنٹ میں اسمِ صفت بھی استعمال ہوتا ہے۔ کمپلیمنٹ کیلئے خاص قسم کے افعال چاہئے ہوتے انکی فہرست نیچے دی جا رہی ہے۔

 

List of Verbs:  

be (is/am/are/was/were/will be/shall be), seem, appear, feel, smell, taste, sound, look, remain, stay, keep, turn, become, get, come, go etc.

 

نیچے بریکٹس والے تمام الفاظ کمپلینٹ ہیں۔

 

1. She is [a nurse].

2. She is [happy].

3. He looks [happy].

4. She seems [great].

5. She is a [doctor]. 

6. He became a [teacher]. 

7. The cake tastes [delicious]. 

8. She seems [happy]. 

 

آخری سٹرکچر میں فعل کوئی بھی ہو اسکے بعد کوئی پریپوزیشنل فریز لگائی جاتی ہے۔ اس میں پہلے سٹرکچر کے بعد بھی پریپوزیشنل فریز لگائی جا سکتی ہے۔ مثلا اس نے پارٹی میں ڈانس کیا۔ یا اس نے اچانک ڈانس کیا۔ 

 

1. He danced [in a party].

2. He danced [instantly].

3. He went [to school].

 

آخری فقرے میں ‘سکول کی طرف’ یا ‘ٹو سکول ‘ ایڈوربیئل ہے۔ آبجیکٹ نہیں۔ اسی لئے اسکا پیسِو وائس نہیں بنتا۔ وہ صرف اس سٹرکچر کا بنے گا جس میں آبجیکٹ ہوگا۔ یعنی سٹرچر 2 اور 3 کا بن سکتا ہے۔

1 Feedback on “Lesson 2 Five Types of Structures in English”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *