Present Simple Passive Voice

روز مرہ زندگی میں دوہرائے جانے والے کام۔ یعنی ہر لمحہ، ہر روز، ہر ہفتے، ہرمہینے یا ہر سال۔ انہیں ہم اس طرح بیان کرتے ہیں۔ میں ہر سال سعودی عرب جاتا ہوں۔ وہ ہر روز مجھے فون کرتے ہیں۔ وہ بار بار مجھے تنگ کرتے ہیں۔ وہ مجھے توجہ سے سنتے ہیں وغیرہ۔ جب انہیں تمام فقرات کو دوسرے انداز میں کہا جائے یعنی کام کرنے والے ‘فاعل’ کو وقتی طور پر فقرے سے ہٹا دیا جائے۔ مثلا مجھے تنگ کیا جاتا ہے۔ اس فقرے میں اس شخص کو غائب کر دیا گیا جو تنگ کرتا ہے۔ مجھے فون کیا جاتا ہے۔ کھانا پکایا جاتا ہے۔ کھانا ضائع کیا جاتا ہے۔ یعنیفی الحال معلوم نہیں کہ کون کرتا ہے۔ اس طرح کے فقرات نیچے دیئے گئے سٹرکچر پر ترجمہ ہونگے۔

 

Object + is/am/are + Verb (3rd form) + by + Subject

 

• Food is wasted [by the girl – optional].
کھانا ضائع کیا جاتا ہے۔
• Food is cooked.
کھانا پکایا جاتا ہے۔
• Kids are told about the exams.
بچوں کو امتحانات کا بتایا جاتا ہے۔
• Computer is repaired.
کمپیوٹر کو ٹھیک کیا جاتا ہے۔
• English is learnt.
انگریزی سیکھی جاتی ہے۔
• Cartoons are watched.
کارٹونز دیکھے جاتے ہیں۔
• Posts are shared.
پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔
• Application is accepted.
درخواست قبول کی جاتی ہے۔
• Urdu is taught.
اردو سکھائی جاتی ہے۔
• Money is distributed.
پیسہ تقسیم کیا جاتا ہے۔
• Job is given.
نوکری دی جاتی ہے۔

 

Simple sentences of Present Indefinite/Simple tense looks like this: Ali gives
job. She distributes money. The lady cooks food. She invites the friends. Kids watch cartoons. 

Past Simple Passive Voice

ماضی میں ہونے والے افعال کو سادہ طریقے سے بیان کیا جاتا ہے۔ یعنی میں نے ایک گاڑی خریدی۔ کب خریدی؟ ایک مہینہ پہلے، ایک سال پہلےوغیرہ۔ اگر اسی کام/فعل میں سے اپنی ذات کو نکال دیا جائے اور گاڑی کو فوکس کر کے فقرہ بنایا جائے تو یہ فقرہ اس طرح بنے گا۔ ‘گاڑی خریدی گئی’۔

Obj + was/were + verb (3rd form) + by + subject
• The patient was brought to the hospital.
مریض کو ہسپتال لایا گیا۔
• English was learnt.
انگریزی سیکھی گئی۔
• Urdu was taught.
اردو پڑھائی گئی۔
• Ahmed was asked.
احمد سے پوچھا گیا۔
• Food was cooked by Hania.
کھانا پکایا گیا ہانیہ کے ذریعے۔
• Job was announced.
نوکری کا اعلان کیا گیا۔
• People were warned.
لوگوں کو تنبیہ دی گئی۔
• The house was cleaned.
گھر صاف کیا گیا۔
• Windows were washed.
کھڑکیاں دھوئی گئیں۔

Future Simple Passive Voice

جوواقعات مستقبل میں وقوع پذیر ہوں۔ یعنی آپ کل عید کی شاپنگ کرنے جائیں گے۔ کوئی شخص آپکو پیغام بھیجے گا۔ وغیرہ۔ جب اس قسم کے فقرات میں سے فاعل یعنی کام کرنے والا نکال دیا جائے تو وہ نیچے دیئے گئے سٹرکچر کے مطابق بنیں گے۔

 

Obj + Will Be + Verb (3rd form) + [by + Sub optional]


اسے برداشت کیا جائے گا۔ .• She will be tolerated

• The meeting will be held. میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
• The matter will be resolved. مسئلہ حل کیا جائے گا۔
• The reasons will be discussed. وجوہات زیر بحث لائی جائیں گی۔
• The roads will be decorated. سڑکیں سجائی جائیں گی۔
• The buses will be sold. بسیں بیچی جائیں گی۔
• The letter will be posted. خط پوسٹ کیا جائے گا۔

 

Present Continuous Tense Passive Voice

موجودہ زمانے میں جو افعال جاری ہوں یعنی چل رہے ہوں۔ انہیں اس طرح بیان کیا جاتا ہے۔ وہ اس وقت دوستوں سے باتیں کر رہا ہے۔ اگر اسی فقرے سے فاعل یعنی کام کرنے والے کو نکال
دیا جائے یا کم اہمیت دیتے ہوئے فقرے کے آخر میں لے جایا جائے تو یہ فقرہ اس طرح بنے گا۔ باتئیں کی جارہی ہیں۔ یا دوستوں سے باتیں کی جا رہی ہیں

 

Obj + is/am/are + verb (3rd form) + [by +Sub optional]

 

• Boys are being asked about their daily routine.
لڑکوں سے انکے روزمرہ شیڈول کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے۔
• Fish is being roasted.
مچھلی تلی جا رہی ہے۔
• House is being built.
گھر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
• Shops are being opened.
دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔
• Eid is being celebrated.
عید منائی جا رہی ہے۔
• Chairs are being bought.
کرسیاں خریدی جا رہی ہیں۔
• Decisions are being taken.
فیصلے لئے جا رہے ہیں۔
• Kids are being punished.
بچوں کو سزا دی جا رہی ہے۔

 

Past Continuous Tense Passive Voice

جو کام ماضی میں جاری ہوں یعنی مسلسل چل رہے ہوں۔ مثلا میرا بھائی نماز پڑھ رہا تھا جب ماں نے آواز دی۔ یعنی کسی خاص موقع پر ایک کام ‘جاری حالت’ میں تھا۔ جب اسی طرح کے فقرے سے کام کرنے والا یعنی فاعل غائب کر دیا جائے گا یا کم اہمیت دیتے ہوئے فقرے کے آخر پر لے جایا جائے گا تو اسے نیچے دیئے گئے سٹرکچر پر بنائیں گے۔ مثلا نماز پڑھی جا رہی تھی۔ کون پڑھ رہا تھا یہ ہم نہیں بتانا چاہ رہے۔

1. Income was being generated.
آمدنی پیدا کی جا رہا تھی۔2. Companies were being launched.
کمپنیاں لانچ کی جا رہی تھیں۔
3. Lights were being turned on.
لائٹیں جلائی جا رہی تھیں۔
4. Kitchen was being cleaned.
کچن صاف کیا جا رہا تھا۔
5. People were being given awareness.
لوگوں کو آگاہی دی جا رہی تھی۔
6. Lecture was being delivered.
لیچر دیا جا رہا تھا۔
7. Comments were being read.
کمنٹس پڑھے جا رہے تھے۔
8. Salt was being checked.
نمک چیک کیا جا رہا تھا۔
9. The house was being sold.
گھر بیچا جا رہا تھا۔
10. Animals were being slaughtered.
جانور زبح کئے جا رہے تھے۔

Passive Voice Future Continuous Tense

یہ سٹرکچر روزمرہ زندگی میں استعمال نہیں ہوتا۔ یہ سٹرکچر اس طرح دکھتا ہے۔ کھانا پکایا جا رہا ہوگا۔ طلبا کو دعوت دی جا رہی ہوگی۔ انگریز اس سٹرکچر کو زمانہ مستقبل کی بجائے زمانہ حال میں رکھ کر اس طرح استعمال کرتا۔ شاید کھانا پکایا جا رہا ہے۔ طلبا کو کل دعوت دی جا رہی ہے۔ یعنی لفظ “کل” سے فقرے کو مستقبل میں بدل دیا۔ لیکن پھر بھی طلبا کی سہولت کیلئے نیچے سٹرکچر کی وضاحت کی جا رہی ہے۔

 

Object + will be + being + verb (3rd form) + [by Subject – Optional]

 

13. Food will be being eaten tomorrow.
14. She will be being irritated.
15. Voice will be being raised.
16. The matter will be being discussed.
17. The boy will be being given some chocolates.
18. The lady will be being told about her kid.
19. They will be being tolerated.
20. The water will be being wasted.
21. The computer will be being repaired.
22. The man will be being asked about the issue.


Preferable Structure

1. Food is being eaten tomorrow. Or Food will be eaten tomorrow.
2. They are being asked about it in the next meeting. or They will be
asked about it in the next meeting.
3. Computer is being repaired next week. Or Computer will be repaired
next week.

 

Passive Voice Present Perfect Tense

مجھے دعوت پر بلایا گیا ہے۔ یا مجھے دعوت پر بلایا جا چکا ہے۔ ان فقرات میں کسی کام کا حال ہی میں مکمل ہونا ظاہر ہو رہا ہے۔ لیکن اہم بات ہے کہ کام کرنے والا موجود نہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ دعوت پر کون بلا رہا ہے۔ کوئی دوست ہے یا رشتہ دار، کوئی علم نہیں۔ اس طرح کے فقرات جن سے فاعل یعنی کام کرنے والا غائب ہو اور وہ زمانہ حال میں تکمیل ظاہر کر رہے ہوں تو انہیں نیچے دیئے گئے سٹرکچر پر بنائیں گے۔

 

Object + has been/have been + verb (iii) + [by + Subject-optional]

 

1. I have been invited to the party.
مجھے دعوت پر بلایا گیا ہے۔
2. They have been suggested some improvement.
انہیں کچھ بہتری تجویز کی گئی ہے۔
3. An email has been received from a friend.
ایک دوست کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے۔
4. A young student has been awarded.
ایک نوجوان طالب علم کو نوازا گیا ہے۔
5. Ice cream has been kept in the fridge.
آئس کریم کو فریج میں رکھا گیا ہے۔
6. Mr. Mubeen has been criticized.
مسٹر مبین پر تنقید کی گئی ہے۔
7. Mr. Ahmad has been appreciated.
مسٹر احمد کو سراہا گیا ہے۔
8. I have not been told about it.
مجھے اسکے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔
9. You have been asked several times.
تم سے کئی مرتبہ کہا گیا ہے۔
10. A story has been modified.
ایک کہانی میں ترمیم کی گئی ہے۔

Passive Voice Past Perfect Tense

ماضی میں کسی کام کا مکمل ہونا اس طرح ظاہر کیا جاتا ہے: احمد وقت سے پہلے ہی پرچہ حل فقرات میں کر چکا تھا۔ یا ماریہ نے مہمانوں کے آنے سے پہلے ہی کھانا پکا لیا تھا۔ ان دونوں کام کرنے والے یعنی فاعل : ماریہ اور احمد کو اگر فقرات سے نکال دیا جائے تو یہ فقرے اس طرح ترتیب دیئے جائیں گے۔ وقت سے پہلے پرچہ حل کر لیا گیا تھا۔ ہمیں یہ بات معلوم نہیں کہ پرچہ کس نے حل کیا تھا؟ یا پھر مہمانوں کے آنے سے پہلے کھانا پکا لیا گیا تھا۔ یہاں بھی علم نہیں کہ کھانا کس نے پکایا تھا! ان فقرات کو نیچے دیئے گئے فارمولے کے تحت کیا جائے گا۔

 

Object + had been + verb (iii) + [by + Subject-optional]


1. Some improvements had been suggested to me.
2. Mr. Ahmed had been warned.
3. The hospital had been sealed.
4. The meeting had been rescheduled.
5. The internet-software had been installed.
6. The match had been postponed.
7. Mr. Mukarram had been invited by the relatives.
8. The family members had been given permission to attend the
ceremony.
9. The letter had been typed.
10. The offer had been rejected.

Passive Voice Future Perfect Tense

مستقبل میں کسی کام کا مکمل ہونا اس طرح ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثلا علی شادی سے پہلے گاڑی خرید چکا ہوگا۔ نازیہ وقت سے پہلے ہی گھر کے کام مکمل کر چکی ہوگی۔ ان فقرات میں اگر فاعل یعنی کام کرنے والے علی اور ماریہ کو نکال دیا جائے تو یہ فقرات اس طرح بنیں گے۔ شادی سے پہلے گاڑی خریدی جا چکی ہوگی۔ یا وقت سے پہلے گھر کے کام مکمل کئے جا چکے ہونگے۔ یہاں ہمیں معلوم نہیں کہ کام کون کر رہا؟ اسی طرح مجھے دھوکہ دیا جا چکا ہوگا میں اس شخص کو چھپایا گیا ہے جو دھوکہ دےگا۔

Object + will have been + verb (iii) + [by + Subject – Optional]

• Mr. Ikram will have been informed.
• The meeting will have been organized.
• The dishes will have been washed.
• The mobile phone will have been purchased.
• The cups will have been bought.
• The animals will have been protected.
• The officer will have been given a new post.
• The information will have been presented to the boss.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *