- Mubeen
- No Comments
بہت سے افراد اے آئی کو صرف مواد لکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یعنی خط لکھوا لیا، ای میل لکھوا لی یا کوئی تصویر بنوا لی۔ لیکن اے آئی کا ایک انتہائی خوبصورت استعمال یہ بھی ہے کہ آپ اپنی مادری زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کریں جو کہ انتہائی آسان ہے اور انسان اپنی مادری زبان میں بات زیادہ اچھی طرح سمجھا سکتا ہے۔ میں خود بھی اگر کوئی بات انگریزی میں نا کہہ پاوؐں تو اسے اردو میں لکھ کر اے آئی سے انگریزی ترجمہ کروا لیتا ہوں۔ یہ کام گوگل ٹرانسلیٹ بھی کر دیتا ہے لیکن وہ صرف ترجمہ کرتا ہے۔ اے آئی اسے انسانی سطح پر سمجھتی ہے کہ اسکا مطلب واضح ہو رہا ہے یا نہیں اور کچھ تبدیلیاں بھی کر دیتی ہے۔ یہ کام کیسے ہوتا ہے نیچے مثال میں دیکھیں۔
سادہ زبان میں ترجمہ

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے آخر میں اردو کو تھوڑا بدلا لیکن اس نے وہی ترجمہ کیا جو مقولہ مشہور ہے۔ مزید میں نے یہ اسے کہا کہ سادہ زبان میں ترجمہ کرے۔ اگر یہی ترجمہ میں پروفیشنل زبان میں کروانا چاہوں تو یہاں اسے بتانا پڑے گا۔ نیچے مثال دیکھیں۔
پروفیشنل انگریزی میں ترجمہ

انگریزی مواد وٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیے نیچے چینل پر تشریف لائیں۔