بچے کو بتائیں کہ جب اسے کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ کیسے مانگ سکتا ہے۔ بچے اکثر روز مرہ کی چیزوں کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں تو اس حوالے سے اس سٹرکچر کی بہت اہمیت ہے۔ اس سٹرکچر میں چیزوں کے نام بھی لگائے جا سکتے ہیں اور کام یعنی فعل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بچے سے پوچھیں کہ وہ 20 کے قریب چیزوں کی فہرست بتائے جنکی اسے ضرورت ہے۔ پھر 20 کاموں کی فہرست جنہیں کرنا وہ ضروری سمجھتا ہے۔ بچہ اس طرح کے ملتے جلتے فقرے بنائے گا۔
I need it.
مجھے اسکی ضرورت ہے۔
I need your help.
مجھے آپکی مدد کی ضرورت ہے۔
I need chocolates.
مجھے چاکلیٹس کی ضرورت ہے۔
I need gaming computer.
مجھے گیمز کھیلنے والا کمپیوٹر چاہئے۔
I need mobile right now.
مجھے موبائل ابھی چاہئے۔
I need to work now.
مجھے اب کام کرنے کی ضرورت ہے۔
I need to go now.
مجھے اب جانے کی ضرورت ہے۔ یعنی میں جانا زیادہ اہم سمجھتا ہوں۔
I need to help the poor.
مجھے غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔