ہم آج تک مضمون اور کہانی میں فرق نہیں کر پائے۔ ہم بچے سے ماضی کے کسی واقعے کو سنتے ہیں اور اسے کہانی کا نام دیتے ہیں اور دوسری طرف ایک تفریحی مقام کی سیر کو مضمون میں ڈال دیتے ہیں۔ زیادہ تر تو بچوں کو لکھے لکھائے مضامین اور کہانیاں ہی دیتے ہیں اس لئے انکی سوچنے کی صلاحیت بڑھتی نہیں۔ لکھی ہوئی کہانیاں اگر ان پٹ کیلئے دی جائیں اور انہیں کہا جائے کہ اب خود سے اس سے ملتی جلتی کہانی لکھو پھر تو بہترین بات ہے۔ لیکن وہی کہانی یا مضمون رٹا لگا کر ہوبہو لکھیں تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔ مضمون کی کئی قسمیں ہیں کہیں دلائل دینے پڑتے ہیں، کہیں رائے کا اظہار کرنا پڑتا ہے، کہیں کسی چیز کی وضاحت کرنی پڑتی ہے۔ تفریحی مقام کی سیر والا مضمون بھی دراصل مقامات کی وضاحت ہوتی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں بچے کو صرف چیزوں ،شخصیات کو بیان کرنا سکھائیں اسکا طریقہ درج ذیل میں دیا جا رہا ہے۔ مضمون نگاری کے اس مرحلے میں بچے کو صرف تین سٹرکچرز پر کام کروائیں۔ بچہ اپنی پسندیدہ چیز، شخصیت یا جگہ کی ملکیت ظاہر کرے، دوسرا اسکی خوبی یا خامی بیان کرے یعنی صفت ،اور تیسرا اسکی قابلیت بیان کرے۔ اسکے لئے بچے کو نیچےدیئے گئےتین سٹرکچرزپکےکروائیں۔

How to Use these Structures?

1) Use of Has

بچے کو بتائیں کہ وہ جس بھی چیز کو بیان کرتے وقت اسکی ملکیت اس طرح بیان کرے۔ مثلا۔
My father has a great business. میرے ابو کا بڑا کاروبار ہے
My friend has a remote car. میرے دوست کے پاس ریموٹ گاڑی ہے


2) Use of is + Adjective

بچے کو بتائیں کہ اس طریقے سے خوبی یا خامی بیان کرنی ہے۔
He is a tall boy. وہ ایک لمبا لڑکا ہے
He is a good friend. وہ ایک اچھا دوست ہے
Lahore is a big city. لاہور ایک بڑا شہر ہے


3) Use of Can (Ability)


بچے کو بتائیں کہ اس طریقے سے بتانا ہے کہ آپکی پسندیدہ شخصیت کون کون سی صلاحتیں رکھتی ہے یعنی کون سے کام کر سکتی ہے۔
My dad can play basketball. میرا ابو باسکٹ بال کھیل سکتا ہے
My cat can jump. میری بلی چھلانگ لگا سکتی ہے
My friend can fight. میرا دوست لڑائی کر سکتا ہے


اب ان تینوں سٹرکچرز کو یکجا کر کے اسے ایک موضوع دیں اور اسے کہیں کہ مضمون لکھے۔ مثلا اپنی پسندیدہ شخصیت میں اگر باپ کی بات کرے تو باپ کی 10خوبیاں لکھے ،10چیزیں بتائے جو وہ رکھتے ہیں ،10کام بتائیں جو وہ کر سکتے ہیں۔ بچے کو مضمون شروع کروانے کیلئے ایک دو لائنیں خود لکھ دیں یعنی اگر رٹا بھی لگوانا چاہتے ہیں تو پہلی دو لائنوں کا لگا دیں باقی 30کے قریب فقرے اسے خود لکھنے دیں۔ابتدائی لائنیں لکھ کر دینے سے بچے کو ڈائریکشن مل جاتی ہے۔ مثلا

Activity

 

I have a great family of six members. My sister, mother, father and three brothers

including me. I love all of them but I like my father a lot. His name is
_____________. He is a doctor. ___________ etc.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *