Use of Must

گزشتہ سبق میں should  پڑھا جس کے معنی ‘چاہئے’ تھے۔ یعنی تمہیں انگریزی بولنی چاہئے۔ جب اسی بات پر زیادہ زور دیا جائے گا تو must  استعمال ہوگا۔ یعنی تمہیں ضرور انگلش بولنی چاہئے۔ یا مجھے اب ضرور چلے جانا چاہئے۔ must  کے ساتھ جب be  لگتا ہے یا have  لگتا ہے تو اسکے سٹرکچرز مختلف بنتے ہیں۔ لیکن بچے کو سکھانے کیلئے صرف اکیلا must  استعمال کریں۔

Examples

I must speak English.
مجھے ضرور انگریزی بولنی چاہئے۔

I must take all the cookies.
مجھے تمام کوکیز لے لینے چاہئیں۔

I must give this bat to him.
مجھے یہ بلا اسے ضرور دے دینا چاہئے۔

I must go home now.
مجھے اب ضرور گھر چلے جانا چاہئے۔

You must not disturb me. (with forceful voice)
تمہیں مجھے تنگ نہیں کرنا چاہئے (بولتے وقت لہجے میں زیادہ سختی ہوتی ہے)

You must listen to me.
تمہیں مجھے ضرور سننا چاہئے۔

You must talk to me.
تمہیں مجھ سے ضرور بات کرنی چاہئے۔

You must speak in Urdu.
تمہیں ضرور اردو بولنی چاہئے۔

You must tell me this story.
تمہیں مجھے ضرور ساری کہانی سنانی چاہئے۔

You must do your homework.
تمہیں ضرور اپنا گھر کا کام کرنا چاہیے۔