ہم روزمرہ زندگی میں بے شمار طریقے استعمال کرتے ہیں جنکے ذریعے حکم یا درخواست دی جاسکتی ہے۔ ان طریقوں میں سب سے مشترک ‘فعل کی پہلی فارم ‘ استعمال کرنے والا طریقہ ہے اور اس کورس میں ہم صرف اسی پر بات کریں گے۔ یعنی میرے لئے پانی کا گلاس لاؤ۔ یا مہربانی کر کے میرے لئے کھانا پکا دو۔ لفظ مہربانی یا برائے مہربانی اسی فقرے کو درخواست میں بدل دے گا۔