بچے کو گرامر کے تمام اصول سکھانے کی بجائے ان چند اصولوں کو سکھائیں جو بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں بچے کو بتائیں کہ کسی ڈائریکشن یا سمت کو ظاہر کرنے کیلئے ہم ‘ٹو’ کا استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں اسے بتائیں کہ لفظ ‘ٹو’ کے بعد ہمیشہ فعل کی پہلی فارم آئے گی۔ اس سبق میں اتنا ہی۔

آخری فقرات میں بھی دراصل ایک سمت ہی ظاہر ہو رہی ہے کیونکہ کلام کی سمت ہوتی ہے جسکا محور لوگ ہوتے ہیں یا کوئی چیز کسی کو دینا۔ لیکن پھر بھی بچے کو کنفیوژن سے بچانے کیلئے آپ صرف لفظ جانا پر 20 کے قریب فقرے بنوا لیں یعنی کون کہاں جا رہا ہے
کہیں بھی دو فعل اکٹھے استعمال ہوں ان کے درمیان لفظِ ‘ٹو’ لگایا جا سکتا ہے۔ یعنی جانے کا فیصلہ کیا، نوکری کرنے کا سوچا، ملنے کی کوشش کی وغیرہ۔