اس اصول کو سکھانے سے پہلے بچے کو 7 پروناؤنز یعنی ضمائر سکھا دیں۔ تاکہ اسکے لئے فقرہ بنانا آسان ہو۔ ان ضمائر میں سے کچھ کے ساتھ یہ سٹرکچر استعمال ہوگا جبکہ باقیوں کے ساتھ نہیں ہوگا۔باقی فقرات کی جانب جانے سے پہلے ایک ابہام دور کرنا چاہوں گا۔ لفظ ‘ہم’ دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک وہ جس میں ہم تمام لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اور ایک وہ جس میں سامنے والا گروہ شامل نہیں ہوتا۔ مثلا آپ ایک کمرے میں بیٹھے ہیں اور آپکے سامنے ہمسائیوں کا ایک گروہ کسی کام کیلئے آیا۔ اچانک نماز کا وقت ہوگیا تو آپ کہیں گے آؤ سب نماز پڑھنے چلیں۔ یعنی تمام لوگ شامل ہیں۔ جبکہ اگر آپ نے کوئی فیصلہ لینا ہے جس میں ہمسائیوں کو شامل نہیں کرنا تو آپ یہ بات اس طرح کہیں گے۔ ‘ہمیں اس پرسوچنے دیں’ یا اس معاملے کو ہمیں ہی حل کرنے دیں۔ یعنی ہمسائے اس معاملے میں شریک نہیں۔ جبکہ نماز والے معاملے میں سب مجموعی طور پر شامل تھے۔ اب نیچے مثالیں دیکھیں۔
Let us look into this matter. ہمیں اس معاملے میں دیکھنے دیں۔
Let’s look into this matter. آؤ اس معاملے میں دیکھیں۔
Let us help you. ہمیں تمہاری مدد کرنے دو۔
Let’s help each other. آؤ ایک دوسرے کی مدد کریں۔
Let us go, we’re getting late. ہمیں جانے دو۔ ہمیں دیر ہو رہی ہے۔
Let’s go together. آؤ اکٹھے چلیں۔
انگریزی میں ایسا کوئی سٹرکچر استعمال نہیں ہوتا۔ جس میں یہ کہا جائے کہ تمہیں آنے دو، یا تمہیں کرنے دو۔ کیونکہ جس سے آپ مخاطب ہیں اسی کا اختیار ہے وہ کرے یا نا کرے۔ تو آپ اس سے درخواست کر سکتے ہیں یا حکم دے سکتے ہیں۔ یعنی آپ یہ کام کریں۔ یا برائے مہربانی اس کام کو کرو۔ البتہ زمانوں میں لفظِ تم پر فقرے بنائے جا سکتے ہیں۔ جیسے ‘میں تمہیں جانے نہیں دوںگا۔ یا اس نے تمہیں جانے نہیں دیا۔ اسکی مثالیں نیچے گئی گئی ہیں۔
ان تمام کو آپ اس سٹرکچر کے حوالے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی ہمیں جانے دو، اسے جانے دو، اس لڑکی کو جانے دو، اس لڑکے کو جانے دو، ان سب کو جانے دو۔ نیچے دیئے گئے سٹرکچر پر مثالیں بنائیں۔
Let me help you. مجھے تمہاری مدد کرنے دو۔
Let me come in. مجھے اندر آنے دو۔
Let them decide. انہیں فیصلہ کرنے دو۔
Let them invite her. انہیں اس لڑکی کو دعوت دینے دو۔
Let it run. اسے بھاگنے دو۔
Let it go. اسے جانے دو۔
Let her see it. اس لڑکی کو اسے دیکھنے دو۔
Let her choose. اسے منتخب کرنے دو۔
Let him bring. اسے لانے دو۔
Let him pass the exam. اسے امتحان پاس کرنے دو۔