آج بیسواں سبق ہے۔ بچے کو بتائیں کہ اپنے ماضی کے واقعات بتانے کیلئے وہ ورب کی دوسری فارم کا استعمال کرے گا۔ بچہ ورب کی دوسری فارم سے نا واقف ہوتا ہے۔ اس لئے اسے خود سے 30 کے قریب فارمز دے دیں تاکہ وہ میرے اس کورس کا لیکچر نمبر 20 آسانی سے کر سکے۔ پہلے مرحلے میں لیکچر نمبر 19 میں دی گئی سرگرمی کو جو میں نے روزمرہ کی روٹین لکھی تھی، بچے کو کہیں کہ اسے دیکھ کر ماضی میں منتقل کرے۔ پھر نیچے دئیے گئے سوال پوچھیں تاکہ اسکی اچھی پریکٹس ہو سکے۔

Activity No. 1

– How did you spend your last day?

– How did you spend your last Eid?

– How did you celebrate your birthday?

Sample Story 

یہ لیکچر ان ابتدائی لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے پہلے کبھی کوئی کہانی لکھنے کی کوشش نہیں کی۔ شروعات میں، آپ کو اپنی پوری کہانی میں فعل کی دوسری شکل استعمال کرنی ہوگی۔ میں آپ کو یہاں 10 سے 15 فعل دے رہا ہوں، آپ کو انہیں ترتیب میں رکھ کر ایک کہانی بنانی ہے۔ میں یہاں ایک نمونہ (ڈیمو) بھی دے رہا ہوں۔

Verbs: went, met, decided, watched, played, came, saw, planned, learned, asked, slept, dreamed, purchased. 

Structure (Subject + Verb 2nd form + Object)

I went to my friend’s home. I met with his family. We decided to go to the park. We played cricket. We came back home. We watched movie. We saw a match. We planned to study. We learned English. I asked him questions. He asked me questions. I came back my home. I slept at 10:00 pm. I dreamed that I purchased a horse…..

Activity No. 2

• Did you eat breakfast?

کیا تم نے ناشتہ کیا؟
• Did you finish your homework?
کیا تم نے اپنا ہوم ورک ختم کیا؟
• Did you meet your father?
کیا تم اپنے ابو سے ملے؟
• What did you study today?
تم نے آج کیا پڑھا؟
• What did you learn?
تم نے آج کیا سیکھا؟
• Where did you go?
تم آج کہاں گئے؟
• Where did you see him?
تم نے اسے کہاں دیکھا؟
• How did you complete this task?
تم نے یہ کام کیسے مکمل کیا؟
• Why did you do this?
تم نے یہ کیوں کیا؟
• Where did you keep the keys?
تم نے چابیاں کہاں رکھیں؟


The kid may answer like this: I ate rice in breakfast. I kept the keys on the table etc.