بچوں کو یہ سٹرکچر سمجھانے سے پہلے خود بھی اسکا دوسرے سٹرکچرز سے موازنہ کر کے سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔ کوئی کام ایسا ہوتا ہے جو ہم نے ماضی میں کیا اور بات ختم ہوگئی۔ یعنی میں نے 2009 میں میٹرک کیا۔ کچھ کاموں میں ہم یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ماضی میں ہم مسلسل کام کر رہے تھے۔ یعنی میٹرک کے دوران میں انگریزی سیکھ رہا تھا۔ تیسرے وہ کام ہیں جو میں ابھی روزانہ بار بار کرتا ہوں۔ یعنی روزانہ قرآن پڑھتا ہوں۔ اور اگر یہی کام بار بار  ماضی میں ظاہر کیا جائے گا تو اسے نیچے دیئے گئے سٹرکچر کے تحت کیا جائے گا۔ یعنی میں سکول اسمبلی میں قرآن پڑھا کرتا تھا، یا میٹرک کے دوران میں ہر ہفتے انگریزی کی کلاس لیا کرتا تھا۔ یہاں کسی بات کے دوہرائے جانے کا انداز ہے۔ اگرچے جاری بھی ہے۔ لیکن زبان کسی خاص مقصد کے تحت استعمال ہوتی ہے۔ اوپر جاری ہونے کا بتاتے وقت میرا کوئی اور مقصد تھا۔ دوہرائے جانے کا بتاتے ہوئے میرا مقصد بدل گیا۔ مختصر یہ کہ عادت کا اظہار کیا۔ نیچے چند مثالیں دیکھیں۔

Examples

– I used to visit my grandmother’s home. میں اپنی نانی کے گھر جایا کرتا تھا۔ 
– I used to play in the streets. میں گلیوں میں کھیلا کرتا تھا۔ 
– I used to hide little things from my parents. میں اپنے ماں باپ سے چھوٹی چھوٹی چیزیں چھپایا کرتا تھا۔ 
– I used to trust in people. میں لوگوں پر بھروسہ کیا کرتا تھا۔ 
– I used to participate in school competitions. میں سکول کے مقابلوں میں حصہ لیا کرتا تھا۔ 
– I used to share my things with the friends. میں اپنے دوستوں سے اپنی چیزیں شیئر کر لیا کرتا تھا۔ 
– I used to help the class fellows. میں ہم جماعت ساتھیوں کی مدد کیا کرتا تھا۔ 
– I used to work hard. میں بہت محنت کیا کرتا تھا۔ 
– I used to eat chocolates. میں چاکلیٹس کھایا کرتا تھا۔ 
– I used to go swimming. میں تیراکی کیلئے جایا کرتا تھا۔