Artificial Intelligence Urdu Articles

اگر آپ انگریزی یا کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے تگ و دوہ کر رہے ہیں تو آج کے دور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایک بڑی نعمت ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ آپ کی سطح کے مطابق آپ کو انگریزی کی پریکٹس کرواتی ہے۔ لیکن اسکی پرومپٹ انجینیئرنگ کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ بہت سے احباب اس سے سیکھتے نہیں بلکہ صرف اپنے آفس یا روز مرہ کے لیے خط و کتابت کرواتے رہتے ہیں۔ 

اےآئی سےکون سےالفاظ کی ووکیبلری سیکھیں؟

اے آئی سے سیکھنے کے لیے اسے بتانا ہوگا کہ آپ کس درجے کی انگریزی بولتے یا لکھتے ہیں۔ بتانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ خود بتائیں کہ پاکستانی نصاب کے مطابق آپ گریڈ آٹھ میں ہیں یا ایم اے کاامتحان پاس کر چکے ہیں۔ مزید اپنا شعبہ اور کام کی نوعیت۔ یہ تمام باتیں آپ اردو میں بتا سکتے ہیں۔ جیسے ہی آپ اے آئی کو اپنا مختصر سا تعارف کروا دیں پھر اسے کہیں مجھے ووکیبلری بھیجو جو میری روز مرہ زندگی کے لیے ہو۔ یہاں خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ کو غیر ضروری ووکیبلری نہیں بھیجے گی۔ ڈکشنری میں لاکھوں الفاظ ہیں ایک عام آدمی تمام یاد نہیں کر سکتا۔ سکول سطح پر بہت سے الفاظ ایسے یاد کروا دیے گیے جو محض کہانی کی ٹیکسٹ میں تھے اور اس سے ہماری روز مرہ زندگی کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

 

فقرات لکھنے کا مسئلہ کیسے حل کریں؟

ووکیبلری کے بعد فقرات لکھنے کا مسئلہ ہے۔ جو ووکیبلری آپ نے منگوائی ہے وہ سامنے رکھ کر کوئی بھی ٹوٹا پھوٹا فقرہ لکھیں۔ جیسے بچہ بولتے ہوئے ہچکچاتا نہیں بلکہ اپنی مرضی سے کچھ بھی بول دیتا ہے۔ آپ بھی ایسا کریں گے لیکن ساتھ ہی اے آئی کو بتائیں گے کہ وہ آپ کے فقرے میں غلطی کی نشاندہی کرے۔ اس بار بار اصلاح سے بہت زیادہ تبدیلی اٗئے گی۔ ایک دور تھا کہ انگریزی سیکھنے والے افراد کسی پڑھے لکھے بندے کے دروازے پر اکثر چکر لگاتے رہتے تھے کہ کوئی مضمون چیک کر دے اور غلطیوں کی نشاندہی کر دے تاکہ آئندہ ان سے بچا جا سکے۔ اب یہ کام اے آئی آپ کے لیے مفت کر رہا ہے۔ انگریزی فقرات درست کرنے کے علاوہ یہ انگریزی ترجمہ بھی کر سکتا ہے۔ 

Follow the English with Mubeen channel on WhatsApp:

https://whatsapp.com/channel/0029VaYUGtKLo4hjp6wA840h

مندرجہ ذیل ایپس پلے سٹور سے انسٹال کر سکتے ہیں۔ جو کہ گوگل کا اے آئی سسٹم ہے۔ اسکے علاوہ چیٹ جی پی ٹی یا پھر گروک جو کہ ٹویٹر کا اے آئی بوٹ ہے۔ اسکے علاوہ وٹس ایپ کا اپنا بھی اے آئی ہے۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے اور ایک دوسرے پرومپٹ کا جواب دیکھنے کےلیے یہاں پڑھیں۔

اے آئی کے بارے میں انگریزی آرٹیکل

2 thoughts on “اے آئی ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعےاپنی انگریزی بہترکرنےکاطریقہ

Leave a comment