Noun, Pronoun and Adjective

انگریزی سٹرکچر یا کسی بھی زبان کا سٹرکچر یعنی ڈھانچہ بالکل گھر کی عمارت کی طرح کچھ پارٹس سے مل کر بنتا ہے۔ ہم آج تک بچے کو اسم اور اسمِ ضمیر کی تعریف یاد کرواتے رہے اور رسم پوری کرنے کیلئے صرف دو مثالیں۔ لیکن اس طریقے میں اسے تعریف کا رٹا لگوانے کی بجائے اسے کہیں کہ اپنے ارد گرد سے بے جان چیزوں، جنگلی یا گھریلو جانوروں کے نام لکھے۔پھرنیچےد ےیگئےطریقےکو فالو کریں۔

Names of Non- Living Things and Animals -cat, -dog, chair, table, apple, car, book etc.
بچہ جیسے ہی یہ نام لکھ لے اسے انکی صفت یعنی خوبی یا خامی بیان کرنے کا کہیں۔ اور بچے کو خوبیوں اور خامیوں کی ایک فہرست خود مہیا کریں۔ بچہ اس طرح فقرے بنائے گا۔

Examples

Cat is beautiful.

Apple is tasty.
Table is big.
Car is fast.
Book is difficult.

Now, ask the kid to replace these nouns/names with ‘it’. At early stage, do not tell the rule of a/an/the. We will learn these rules in coming lectures. Here, I am going to use a/an/the randomly.

It is a cat.
It is beautiful.
It is beautiful cat.
It is an apple.
It is tasty.
It is a tasty apple.
It is a table.
It is It is big.
It is a big table.
It is a car.
It is fast.
It is a fast car.
It is a book.
It is difficult.
It is a difficult book.

Activity

بچے کو کہیں کہ کمرے میں دیکھ کر نام لکھتا جائے اور مثالیں بناتا جائے اس طرح اسکی 3پارٹس آف سپیچ کی پریکٹس ہو رہی ہے۔ اس لیکچر کی پریکٹس ایک ہفتہ کروائیں۔ یعنی اگلے مرحلے میں اسے انسانوں کی طرف لے آئیں۔ مثلا اپنے کزنوں اور رشتہ داروں، دوستوں وغیرہ کے نام لکھے پھر اسے باقی ضمائر یعنی میں ،وہ، تم، ہم وغیرہ کروائیں۔ مثال کے طور پر بچہ لکھے گا۔

Names of human-beings -Ahmed, -Shazia, -Alina, -Maria and Saima etc.

I am _______________.
We are ____________. (use plural noun here)
You are a ___________.
They are ____________. (use plural noun here)
He is a ______________.
She is a _____________. 

اوپردئیے گئےپیٹرن کومکمل کرنےکیلئےبچےکوکہیںکہ اپنےبارےمیں30لائنیں لکھے یعنی وہ کیا ہے، اور اسکی چند ایک خوبیاں۔ بچہ لکھے گا‘ میں لڑکا ہوں، میں طالب علم ہوں، میں خوش ہوں، میں طاقتور ہوں وغیرہ۔ اسی طرح کچھ شعبہ جات اور خوبیوں خامیوں کو لے کر آپ دوسرے لوگوں کے بارے میں بھی اسے مثالیں بنانے کا کہیں۔ باقی پارٹس آف سپیچ لیکچر نمبر 15میں شیئر کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *