پچھلے لیکچر میں، آپ نے ‘has to/have to’ کے بارے میں سیکھا تھا۔ اس لیکچر میں ‘had to’ پر بات کی گئی ہے، جو کہ ‘has to/have to’ کا ماضی ہے۔ بچے سے کہیں کہ وہ پچھلی تمام مثالوں کو ماضی میں تبدیل کرے۔ ترجمہ کرتے وقت، آپ ‘کرنا تھا’ یا ‘کرنا پڑا’ دونوں ساختیں استعمال کر سکتے ہیں۔
He had to learn English.
اسے انگریزی سیکھنی تھی۔
She had to clean it.
اسے یہ صاف کرنا تھا۔
Maria had to pass this exam.
ماریہ کو یہ امتحان پاس کرنا تھا۔
I had to speak English.
مجھے انگلش بولنی تھا۔
We had to visit these countries.
ہمیں یہ مماملک دیکھنے تھے۔
You had to stay silent.
تمہیں خاموش رہناتھا۔
They had to think about it.
انہیں اس بارے میں سوچنا تھا۔
I didn’t have to go.
مجھے نہیں جاناتھا۔
You didn’t have to eat it again.
تمہیں اسے دوبارہ نہیں کھاناتھا۔
We didn’t have to bring him here.
ہمیں اسے یہاں نہیں لاناتھا۔
They didn’t have to write it.
انہیں اسے نہیں لکھناتھا۔
Did you have to stay there that night?
کیا تمہیں اس رات وہاں رکنا تھا؟
What did you have to say then?
تمہیں پھر کیا کہنا پڑا؟
Where did you have to keep it?
تمہیں اسے کہاں رکھنا پڑا؟
When did you have to study?
تم نے کب پڑھنا تھا؟
Why did you have to leave that school?
وہ سکول کیوں چھوڑنا تھا تم نے؟