اس سبق کو حقیقی زندگی میں پریکٹس کروانا انتہائی آسان ہے۔ بچے کو اپنے ساتھ بازار لے جائیں اور اسے کہیں کہ بات نہیں کرنی اس نے، صرف ارد گرد مشاہدہ کرنا ہے کہ کیا ہو رہا۔ اس سے اسکی مشاہدہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی اور ساتھ ہی جب آپ گھر پہنچنے پر اس سے کچھ سوال کریں گے تو وہ اسکی ذہانت کا امتحان بھی ہوگا۔ جیسے ہی آپ گھر واپس آئیں تو بچے سے پوچھیں کہ کون کیا کر رہا تھا۔ بچہ بتائے گا کہ ایک آدمی گاڑی پارک کر رہا تھا۔ لڑکی کھانا خرید رہی تھی وغیرہ۔ اسے نیچے دئیے گئے سٹرکچر پر پریکٹس کریں

Examples

  • He was having dinner.  وہ کھانا کھا رہا تھا۔
  • The man was driving a car. آدمی گاڑی چلا رہا تھا۔
  • The lady was buying some food. عورت کچھ کھانا خرید رہی تھی۔
  • The boys were talking. لڑکے باتیں کر رہے تھے۔
  • A boy was looking at us. ایک لڑکا ہماری طرف دیکھ رہا تھا۔
  • Kids were playing. بچے کھیل رہے تھے۔
  • Girls were running. لڑکیاں بھاگ رہی تھیں۔
  • Women were talking to the shopkeeper. عورتیں دکاندار سے باتیں کر رہی تھیں۔
  • Shopkeeper was shouting. دکاندار چلا رہا تھا۔
  • A young girl was holding a bag. ایک نوجوان لڑکی بیگ پکڑے ہوئے تھی۔
  • They were sitting in the car. وہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے۔
  • They were wearing white dress. انہوں نے سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

آخری تین جملوں کو غور سے دیکھیں، افعال holding, sitting, wearing کسی عمل کی حالت کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اس وقت، وہ حقیقت میں اپنے کپڑے نہیں بدل رہے تھے بلکہ وہ یہ کام پہلے ہی گھر پر کر چکے تھے۔ آپ صرف ان کی ظاہری شکل بیان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اب ماں، باپ یا بڑا بھائی بچے سے یہ سوالات پوچھے۔ اور اس زمانے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسکے ساتھ کوئی نا کوئی کونٹیکسٹ جوڑنا پڑے گا۔ یعنی اگر بچہ کچھ لکھ رہا تھا تو سوال پیدا ہوتا ہے کب؟ کیا ماحول تھا اس وقت؟ 

Activity

• Ahmed, what were you doing when the teacher slapped you?
________________________________________________
• What were you taking from fridge, when you broke the glass?
________________________________________________
• What were you writing on the page?
________________________________________________
• What were you learning?
________________________________________________
• What were you making?
________________________________________________
• What were you designing?
________________________________________________
• What were you watching on the TV?
________________________________________________
• What were you planning?
________________________________________________