English With Mubeen

Mubeen Shah

Passive Voice Present Continuous Tense

Passive Voice Present Continuous Tense

موجودہ زمانے میں جو افعال جاری ہوں یعنی چل رہے ہوں۔ انہیں اس طرح بیان کیا جاتا ہے۔ وہ اس وقت دوستوں سے باتیں کر رہا ہے۔ اگر اسی فقرے سے فاعل یعنی کام کرنے والے کو نکال دیا جائے یا کم اہمیت دیتے ہوئے فقرے کے آخر میں لے جایا جائے تو یہ فقرہ اس طرح بنے گا۔ باتئیں کی جارہی ہیں۔ یا دوستوں سے باتیں کی جا رہی ہیں۔ 

Obj + is/am/are + being + verb (3rd form) + [by +Sub optional]

  • Boys are being asked about their daily routine.
    لڑکوں سے انکے روزمرہ شیڈول کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے۔
  • Fish is being roasted.
    مچھلی تلی جا رہی ہے۔
  • House is being built.
    گھر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
  • Shops are being opened.
    دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔
  • Eid is being celebrated.
    عید منائی جا رہی ہے۔
  • Chairs are being bought.
    کرسیاں خریدی جا رہی ہیں۔
  • Decisions are being taken.
    فیصلے لئے جا رہے ہیں۔
  • Kids are being punished.
    بچوں کو سزا دی جا رہی ہے۔

1 thought on “Passive Voice Present Continuous Tense”

Leave a Comment