English With Mubeen

Mubeen Shah

Passive Voice Present Perfect Tense

Passive Voice Present Perfect Tense

مجھے دعوت پر بلایا گیا ہے۔ یا مجھے دعوت پر بلایا جا چکا ہے۔ ان فقرات میں کسی کام کا حال ہی میں مکمل ہونا ظاہر ہو رہا ہے۔ لیکن اہم بات ہے کہ کام کرنے والا موجود نہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ دعوت پر کون بلا رہا ہے۔ کوئی دوست ہے یا رشتہ دار، کوئی علم نہیں۔ اس طرح کے فقرات جن سے فاعل یعنی کام کرنے والا غائب ہو اور وہ زمانہ حال میں تکمیل ظاہر کر رہے ہوں تو انہیں نیچے دیئے گئے سٹرکچر پر بنائیں گے۔ 

Object + has/have been + verb (3rd form) + [by + Subject-optional]

  1. I have been invited to the party. 
    مجھے دعوت پر بلایا گیا ہے۔
  2. They have been suggested some improvement. 
    انہیں کچھ بہتری تجویز کی گئی ہے۔
  3. An email has been received by a friend. 
    ایک دوست کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے۔ 
  4. A young student has been awarded. 
    ایک نوجوان طالب علم کو نوازا گیا ہے۔ 
  5. Ice cream has been kept in the fridge. 
    آئس کریم کو فریج میں رکھا گیا ہے۔ 
  6. Mr. Mubeen has been criticized. 
    مسٹر مبین پر تنقید کی گئی ہے۔ 
  7. Mr. Ahmad has been appreciated. 
    مسٹر احمد کو سراہا گیا ہے۔ 
  8. I have not been told about it. 
    مجھے اسکے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔
  9. You have been asked several times. 
    تم سے کئی مرتبہ کہا گیا ہے۔ 
  10. A story has been modified. 
    ایک کہانی میں ترمیم کی گئی ہے۔

1 thought on “Passive Voice Present Perfect Tense”

Leave a Comment